فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)سابق چیئرمین اپٹپماچوہدری حبیب احمد گجر اور سابق ایم پی اے چوہدری شفیق احمد گجر کے چچا جان چوہدری احمد حسن گجر آج رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔مرحوم کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھے۔جس کے باعث وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 8ستمبر بروز پیر بعد نماز عصر (سوا پانچ بجے)پہاڑی وا لی گرائونڈ پیپلز کالونی نمبر2میں اداکی جائے گی۔




