فیصل آبا د(سٹاف رپورٹر )چوہدری محمدسلیم جماعت اسلامی کے قائم مقام ضلعی امیرمقرر۔ پروفیسرمحبوب الزماںبٹ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجازمقدس روانہ۔چوہدری محمدسلیم کی تقرری کا فیصلہ محبوب الزماںبٹ کی صدارت میں ہونے والے ضلعی تنظیم کے اجلاس میں کیاگیا ۔اجلاس میں چوہدری محمدسلیم نے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی میں منصب کو اعزاز نہیں بلکہ ایک بھاری امانت اور عظیم ذمہ داری سمجھاجاتاہے ۔ جماعت اسلامی میں قیادت کا مطلب اقتدار نہیں بلکہ اللہ کے دین کی سربلندی اور مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد ہے۔




