فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ30 راشد شبیر نے معروف سیاسی وسماجی راہنما کاشف نواز رندھاوا کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں درج مقدمہ کو خارج کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے شفقت اﷲ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ کاشف نواز رندھاوا نے ائیرپورٹ پر داخلہ کے دوران خاتون سے بدتمیزی کی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ نمبری 371/25 بجرم 354/353، 506/186 ت پ کے تحت درج کر کے گزشتہ روز جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا تو فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ائیرپورٹ میں رش کے دوران مسافروں میں گزرنے میں دھکم پیل ہو جاتی ہے اور یہ کوئی ایسا جرم نہیں ہے اور مذکورہ مقدمہ کو خارج کر کے کاشف نواز رندھاوا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔




