چکن سرکاری نرخوں سے زیادہ پر فروخت

ساہیوال (بیوروچیف) شہر میں زندہ مرغی اور چکن کے سرکاری نرخوں میں نمایاں کمی کے باوجود ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، شوارمہ شاپس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا۔ سرکاری نرخ تقریبا 400 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود شہر کے بیشتر کے بیشتر ہوٹلوں میں چکن کے پکوان 1500 روپے فی کلو یا اس سے بھی زیادہ نرخ پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب مرغی مہنگی ہوتی ہے تو ہوٹل مالکان فوری طور پر قیمتیں بڑھا دیتے ہیں لیکن جب سرکاری نرخ کم ہوتے ہیں تو وہ قیمتیں کم کرنے کے بجائے منافع خوری جاری رکھتے ہیں۔ اس صورتحال نے صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ متعلقہ سرکاری اداروں کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں