فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے ادھار گوشت دینے سے انکار کرنے پر چکن شاپ کے مالک کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق13ستمبر کو محلہنورپورہ میں ملزمان اسد وغیرہ علی زیب کی ماشاء اﷲ چکن شاپ پر آئے اور ادھار گوشت کا تقاضا کیا، انکار کرنے پر فائرنگ کر کے علی زیب کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قاتل اسد کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔




