ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے زیر اہتمام ادبی مقابلہ جات کا انعقاد 66دھاندرہ کے نجی سکول میں منعقد ہوئے جس میں سینکڑوں بچوں سمیت’ ٹیچرز’ والدین نے بھرپور شرکت کی اور شاندار مقابلہ پر بچوں نے خوب داد وصول کی ادبی مقابلہ جات میں سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد عبدالکریم’ سی ای او عبداللہ میموریل ہسپتال ڈاکٹر محمد یاسین’ آر پی پیکٹ فیصل آباد فتح محمد صابر’ عبداللہ یامین’ رانا شاہد مقرب’ محمد اسلم بٹ’ میاں ندیم شہزاد ‘ زاہد وقاص سندھو’ حافظ عبدالوہاب’ چوہدری ندیم سندھو’ رانا جابر رشید’ سردار محمد احمد’ حاجی جاوید اقبال’ چوہدری غلام محی الدین’ چوہدری گلزار حسین’ رانا خلیل احمد ‘ شیخ غلام سرور’ شاہد اقبال’ حافظ محمودالحسن’ نعت خواں اکرم حسان اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے اس دور میں بچوں کی دینی تعلیم ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اسی سے دنیا اور آخرت میں کامیابی یقینی ہوتی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن فیصل آبادعبدالکریم نے شاندار ادبی مقابلہ جات کے انعقاد پر پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مل جل کر تعلیمی معیار کو بہتر کرنے پر زور دیا اور سرکاری سکولز معیاری سکولز کو مزید بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کو مزید محنت کرنے کو کہا تاکہ ہم بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں۔




