چھت گرنے سے محنت کش جاں بحق

لاہور(بیورو چیف)رائے ونڈ کے محلہ شہیداں ریلوے اسٹیشن کے قریب زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے محنت کش محمد اشرف جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی اہلیہ اور دو بیٹے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور اہل خانہ کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔اے سی رائے ونڈ بابر علی رائے نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں