چھوٹے تاجروں کو درپیش مشکلات حل کرنیکی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نومنتخب صدر میاں محمد ندیم نے کہا کہ ہے کہ میرے گروپ لیڈر میاں ظفر اقبال’ بانی صدر چوہدری شفیق انجم’ سابق صدر ملک محمد اشرف نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا اور چیمبر کے پلیٹ فارم سے اپنی سرگرمیوں سمیت دیگر معاملات میں ممد و معاون ثابت ہوں گا’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارکباد دینے کیلئے آئے ہوئے اولڈ از گولڈ گروپ کے ممبران ملک ذوالقرنین DSP ‘ حاجی عبدالقیوم شریف’ شبیر ملک’ منصور احمد اقبال’ طارق محمود کھوکھر’ عابد رشید گجر’ محمد کامران خالد اور محمد نعیم سے کیا’ میاں محمد ندیم نے کہا کہ اس مرتبہ مجھے مضبوط اور فعال ٹیم ملی ہے میرے سینئر نائب صدر شیخ خرم اشتیاق اور نائب صدر میاں منیر میری مکمل رہنمائی کرنے کیلئے موجود ہیں’ انہوں نے FCSTI کے تمام سابق صدور نے چھوٹے تاجروں کی بے پناہ خدمت کی اور اان کے ہرممکن مسائل حل کروائے’ میں بھی اپنے پیش رو صدور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے قائدین کی قیادت میں بہترین پرفارمنس دینے کی 100 فیصد کوشش کروں گا’ انہوں نے کہا کہ اس وقت چھوٹے تاجر مختلف محکموں کے زیر عتاب ہیں اور ان پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے’ انشاء اللہ میرے دو سالہ ٹنور میں ٹیکس نافذ کرنے والے اداروں سے مفید میٹنگز کریں گے اور انہیں تجاویز بھی دیں گے اور ان پر عمل درآمد بھی کروائیں گے’ اس موقع پر اولڈازگولڈ گروپ کے ممبران ملک ذوالقرنین DSP ‘ حاجی عبدالقیوم شریف’ شبیر ملک’ منصور احمد اقبال’ طارق محمود کھوکھر’ عابد رشید گجر’ محمد کامران خالد اور محمد نعیم نے نومنتخب صدر میاں محمد ندیم کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے مالائیں پہنائیں’ ممبران نے توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب صدر ایف سی ایس ٹی آئی کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چھوٹے تاجروں کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے’ ایف بی آر سمیت دیگر ٹیکس نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کر کے چھوٹے دکانداروں کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں