چہلم امام حسین علیہ السلام پر تمام محکمے الرٹ رہیں

کمالیہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کاشف سجاد خان کھرل سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے جلوس کے روٹس پر صفائی، سیکیورٹی، روشنی، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوس کے شرکا کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کے قیام، بہترین انتظامات اور عوام کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں