فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ سیف سٹی کیمروں سے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عزاخانہ شبیر دھوبی گھاٹ سے نکالا گیا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اس دوران شہر کے مختلف علاقوں سے عزادار پیدل قافلوں کی شکل میں مرکزی جلوس میں شامل ہوتے رہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی نگرانی کی جاتی رہی۔




