چہلم شہدائے کربلا ،انتظامی و حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بریگیڈیئر پاک آرمی یاسین اور آرپی او سہیل اختر سکھیرانے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرز،ڈپی پی اوز ودیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں چہلم محرم الحرام،آزاد کشمیر الیکشن، فلڈ کنٹرول پلان، افغانیوں کے انخلا ودیگر امور پر گفتگو کی گئی اور ڈپٹی کمشنر نے جامع بریفنگ دی۔کمشنر نے بتایا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر بھرپور انتظامی وحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا اور امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں امن کمیٹی کے ارکان اور علما کرام سے مسلسل رابطہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلڈ کنٹرول پلان پر موثر عملدرآمد جاری ہے۔فلڈ ریلیف کیمپس فعال اور انتظامی مشینری 24/7 متحرک ہے۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو بھرپور پلانٹیشن کی ہدایت کی اور کہا کہ پلانٹیشن محکمہ جنگلات کی ایپ پر رجسٹرڈ ہوگی۔شجرکاری روایتی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں میڈیکل سٹورز پر گندم میں رکھنے والی گولی کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی ہے۔بریگیڈیئر پارک آرمی نے سول انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں