چہلم شہدائے کربلا’12 جلوس 18مجالس ‘موبائل سروس بند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام وشہدائے کربلا کے حوالے سے فیصل آباد میں 12جلوس اور 18مجالس ہونگی، مرکزی جلوس امام بارگاہ عزاء خانہ شبیر جعفریہ ٹرسٹ دھوبی گھاٹ سے برآمد ہو گا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے آٹھ بازاروں ملحقہ گلیوں اور بازاروں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ جلوس ومجالس کی سکیورٹی کیلئے 20ڈی ایس پیز’ 28 انسپکٹرز’ 90سب انسپکٹرز’ 187 اے ایس آئیز’ 183ہیڈ کانسٹیبلان اور 1840مرد وخواتین کانسٹیبلان تعینات ہیں۔ مجالس وجلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں سے کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں سی ٹی او جاوید ناصر رانا نے ٹریفک کے بہائو کیلئے متبادل راستوں کا بھی جامع پلان ترتیب دیا ہے۔ سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ چہلم کی سکیورٹی پر کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثناء سکیورٹی خدشات کے باعث حکومت کی جانب سے فیصل آباد میں موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں