فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف انجینئر ٹیکنیکل سروسز فیسکو انجینئر شہباز محمود اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیسکوکے چیف انجنئیرز، ڈی جی، ڈائریکٹرز اوردیگرافسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے ریٹائر ہونے والے چیف انجینئر ٹیکنیکل سروسز انجینئر شہباز محمود کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر شہباز محمود ایک انتہائی باصلاحیت، تجربہ کار اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افسر تھے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانتداری، محنت اور لگن کے ساتھ ادا کیں۔ ان کا شمار فیسکو کے قا بل فخر افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ مدت ملازمت مکمل کرکے باعزت ریٹائرمنٹ حاصل کرنا اللہ تعالی کی طرف سے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران سروس انجینئر شہباز محمود کو جو بھی ذمہ داریاں سونپی گئیں، انہوں نے انہیں احسن طریقے سے انجام دیا اور مقررہ اہداف کے حصول میں ہمیشہ نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ان کی پیشہ وارانہ زندگی ادارے کے دیگر افسران کیلئے مشعل راہ ہے۔انجنئیر محمد عامرنے مزیدکہا کہ انجینئر شہباز محمود نے اپنی تمام سروس ایمانداری، اصول پسندی اور بغیر کسی دبا کے بروقت اور درست فیصلے کرتے ہوئے گزاری۔ انہوں نے محکمہ اور صارفین دونوں کے مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھا اور بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ ان کی خوش اخلاقی، نرم رویہ اور ٹیم ورک کو فروغ دینے کی صلاحیت نے انہیں ساتھیوں اور ماتحت عملے میں یکساں مقبول رکھا۔اس موقع پر جنرل منیجر ٹیکنیکل میاں محمد رفیق، جنرل منیجر آپریشن عمر حیات گوندل، جنرل منیجر (کمرشل اینڈ کسٹمر سروسز)میڈم صدف ناز، چیف انجینئر آپریشن محمد منور خان، چیف انجینئر (ٹی اینڈ جی) فیصل رضا مارتھ، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ وقاص بیگ، کمپنی سیکرٹری مظفر عباس، چیف فنانشل آفیسر نذیر احمد، چیف انٹرنل آڈیٹر فہیم حبیب، ایڈیشنل ڈی جی (سی ایم) میجر (ر) مظفر قادر ملک، ڈی جی (ایچ آر) غلام مجتبی خان، ڈی جی (ایڈمن) فرخ آفتاب، ڈی جی (آئی ٹی) امدادللہ، ڈی جی (سیفٹی) اصغر حسین قزلباش، ڈائریکٹر (پی آر) محمد سعید رضا، ڈائریکٹر (ایس اینڈ آئی) مدثر علی شیخ، ڈائریکٹر (سی سی اینڈ بی) عبدالحئی، ڈائریکٹر (او ڈی) محمود احمد، ڈائریکٹر (ایم آئی) فیصل شفیع رانا، ڈائریکٹر کمرشل ذوالفقار علی، ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ بشری پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹی ایس) را رضوان علی،سٹاف آفیسر را محمد زبیر سمیت دیگر افسران نے بھی انجینئر شہباز محمود کو ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔




