چیف جسٹس کی بحریہ ٹائون کیس سننے سے معذرت

اسلام آباد (بیوروچیف) بحریہ ٹائون جائیدادوں کی نیلامی کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بنچ نے کیس سننے سے معذرت کر لی سپریم کورٹ میں بحریہ ٹائون کی جائیدادوں کی نیلامی کیخلاف کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس پرانے بنچ کو بھجوا دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بنچ سنے، وکیل بحریہ ٹائون نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ چکا ہے اور وہ اس پر اضافی معروضات جمع کرائیں گے، جس کی عدالت نے اجازت دے دی اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں