چیف منسٹر پاپولیشن پروگرام کے حوالے سے فلم کی نمائش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ”چیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ پروگرام” کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ستیانہ بنگلہ جڑانوالہ میں طالبات میں آبادی کے انتظام میں نوجوانوں کے کردار کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ایک دستاویزی فلم کی نمائش کا اہتمام کیا گیاجس میں نوجوانوں میں آبادی کے نظم و نسق کی اہمیت پر مبنی فلم دکھائی گئی۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے مضر اثرات اور ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے اس موقع پر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد عامر علی نے بھی طالبات سے خطاب کیا اور ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں