چیف منسٹر پنجاب انٹر ڈویژن اکیڈمی چیمپئن شپ 16 جون کو لاہور میں ہو گی

سرگودھا(سپورٹس نیوز)چیف منسٹر پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئین شپ 16 جون سے 18 جون تک لاہور میں ہو گی جس میں سرگودھا ڈویژن کی ٹیم تشکیل دینے کے لئے ٹرائلز سرگودھا سٹیڈیم میں ہوئے جس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، میانوالی، بھکر اور خوشاب کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے بتایا کہ غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی تشکیل دے گئی ہے جو سرگودھا ڈویژن کی بہترین کبڈی ٹیم کا انتخاب کرے گی جو لاہور چیمپئین شپ میں شرکت کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کھیلوں کے انعقاد سے روایتی کھیلوں کو بھرپور فروغ ملے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں