چینی کا بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)چینی کابحران کیسے پیدا ہوا ،چینی کیوںمہنگی ہوئی،ذمہ دار کون ہے؟ عوام کو تنگ کرنے والوں کو پکڑا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے،شہریوں کا مطالبہ۔ صفدرآباد شہر میں چینی حکومتی آرڈرز پر173 روپے فی کلو پر فروخت ہورہی ہے لیکن دکاندار بادل نخواستہ فروخت کر رہے ہیں۔چینی کس نے اسٹاک کی ہے حکومت ان کا سراغ لگائے اور پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے پیسے بنانے والوں کو گرفت میںلا کرقانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرے ۔ روز مرہ کی اشیاء کو مہنگا کر کے اور ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مال کمانیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں