فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے سینئر وائس چیئرمین اور المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل کے سرپرست اعلی مرزا طالب صدیق بیگ نے کہاکہ حکومت چینی مافیاز کی حوصلہ افزائی خود کر رہی ہے چینی کا عوام کی پہنچ سے دور ہونا انتہائی تشویشناک ہے اگر حکومت نے سمگلروں کا راستہ نہ روکا تو غریب آدمی چینی کی مٹھاس کوترسے گاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدارمیں آئے18 مہینے ہوگئے لیکن وعدوں اوردعوں کے باوجود یہ مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ کو نہ روک سکی مرزا طالب صدیق بیگ نے کہا کہ پوری قو م افسروںکو مفت بجلی،گیس ،تیل اور دیگرمراعات دینے کے خلاف سراپااحتجاج ہے سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ ملک کا غریب مزدور آدمی بجلی و گیس کا بل اپنی جیب سے ادا رہا ہے تو ہمارے ٹیکسوں سے انہیں مفت بجلی و گیس کیوں دی جارہی ہے کیا یہ لوگ عوام سے زیادہ حکومت کے وفادار ہیں ۔




