چینی کے ذخائر تسلی بخش قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر دستیاب ہیں’موجودہ ذخائر اور متوقع پیداوار سے آئندہ کرشنگ سیزن تک ضرورت پوری ہوگی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت شوگر اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ، اسحاق ڈار نے چینی کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی اور ضروری اشیا کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے،چینی کے ذخائر اور مارکیٹ صورتحال پر مسلسل نگرانی ضروری ہے۔فوڈ، اطلاعات، تجارت اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ملک میں موجود چینی کے ذخائر کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں