کراچی (بیوروچیف) چین میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ٹرمینل کا افتتاح 2019میں ہوا مگر چھ برس گزرنے کے بعد بھی اس پر مسافروں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس بات کی چینی اور بین الاقوامی ایوی ایشن حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ 2040 میں یہ ایئرپورٹ 100ملین مسافروں کو سالانہ ڈیل کرے گا۔ مذکورہ ایئرپورٹ کا نام بیجنگ ڈیکنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ اس کو نامور آرکیٹیک زہا حدید نے تیار کیا ہے۔




