چین میں ٹیکنالوجی کا جادو آسمان میں 5ہزار ڈرونز کا رقص

چونگ چنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے شہر چونگ چنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک منفرد ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 ہزار سے زائد ڈرونز نے آسمان پر دلکش مناظر تخلیق کیے۔یہ شو سائبر سٹی کے عنوان کے تحت کیا گیا، جس میں ڈرونز نے مختلف رنگوں اور نمونوں کے ذریعے روشنیوں کا ایسا جادو جگایا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔آسمان پر بننے والے تھری ڈی ڈیزائنز اور متحرک اشکال نے شہر کو ایک منفرد سائبر اسپیس کا روپ دے دیا۔ماہرین کے مطابق اس قسم کے ڈرون شوز نہ صرف عوام کو تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ چین کے ٹیکنالوجی اور جدت کے میدان میں بڑھتے قدموں کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں