چیک ریپبلک (سپورٹس نیوز) چیک ریپبلک میں کھیلا جانے والا اسلاویا پراگ اور اسپارٹا پراگ کے درمیان اہم فٹبال میچ شدید ہنگامے کے باعث مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا۔میچ اس وقت 3-2 سے اسلاویا پراگ کی برتری میں جا رہا تھا اور کھیل اپنے آخری لمحات میں تھا، لیکن اضافی وقت کے دوران اچانک سینکڑوں اسلاویا کے شائقین گرائونڈ میں داخل ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق کچھ شائقین نے جلتی ہوئی فلیئرز بھی میدان میں پھینکیں اور مخالف ٹیم کے شائقین کی طرف بھی چیزیں پھینکی گئیں، صورتحال بگڑنے پر کھلاڑیوں کو فوری طور پر گرائونڈ چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف جانا پڑا۔اسپارٹا پراگ کے گول کیپر نے الزام لگایا ہے۔




