چیک پوسٹ پر حملہ’4 اہلکار شہید

اورکزئی (نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے اورکزئی میں خوارج کے حملے میں اورکزئی اسکاٹس کے 4اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق اورکزئی غنڈہ میلہ پوسٹ کے قریب خوارج کے گاڑیوں پر فائرنگ سے اورکزئی اسکاٹس کے 4اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فورسز کی جوابی فائرنگ سے 4خوارج بھی مارے گئے۔ شہدا میں سپاہی راحت خان، سپاہی عشرت، سپاہی ثنا اللہ، حوالدار نصیب شامل ہیں۔ فورسزکی جانب سے علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں