گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میںشہریوںکو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر162گ ب کا محمد آصف اپنی موٹر سائیکل نمبر2120 ایف ڈی ایم پر سواراڈا مونگی بنگلہ سے واپس گائوں آرہاتھاکہ مونگی بنگلہ روڈکے چک نمبر 161 گ ب کے قریب اس کوڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹرسائیکل،17ہزار روپے نقدی اور 35ہزارروپے مالیت موبائل فون چھین لیا۔چک نمبر368ٹی ایس کے اس کے گھر کے باہر سے چوروں نے چوری کر لی۔چک نمبر431ج ب کے آفتاب کی حویلی سے چوروں نے 7لاکھ روپے مالیتی بکرے اور بکریاں وغیرہ چوری کرلیں جبکہ چک نمبر431ج ب کے علی رضا کے احاطہ سے 70ہزارروپے مالیت کا بکراچوری کر لیا۔




