ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ سرگرم،آج پھر38مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈاکو اور چور بے لگام،آج پھر مزید 38وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ76ر۔ب کے شاہد فاروق کو ہمشیرہ (م) کو اوباش ملزم رحمان وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ65گ ب کے طارق کی بیٹی(س) ، 73گ ب کے عبدالحمید کی بیٹی (الف) اور قصبہ تاندلیانوالہ کے اظہر کی ہمشیرہ (گ) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ بلال روڈ پر محمد احمد سے نقدی وفون، کچہری روڈ پر سدرہ افضل سے جھپٹا مار کر پرس، شیری پبلک سکول کے قریب ظہیر سے پونے دو لاکھ کی طلائی گھڑی چھین لی، افغان آباد کے احسن سے دو فون چھین لیے، غلام محمد آباد کے ارسلان سے25ہزار و فون،216ر۔ب کے قریب افضل خان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان چوری، النجف کالونی کے نوید احمد کی گھریلو ملازمہ صفائی کے بہانے 7تولے زیورات، اڑھائی لاکھ کے پرائز بانڈز لے کر رفوچکر، لائلپور گیلریا فوڈ کورٹ سے باری کی والدہ کا پرس چوری، منصور آباد کے شکیل سے نقدی وفون چھین لیا، عبداللہ پور کے عاصم شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر 16تولے طلائی زیورات چور لے اڑے، محمدی کالونی کے فرخ سے نقدی وفون، ایڈن آرچرڈ کے جبار کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 113گ۔ب کے حیدر علی سے 20ہزار وفون چھین لیا، 167ر۔ب کے مدثر سے 55ہزار وفون، 137گ ب کے انور سے نقدی وفون، 74ر۔ب کے عبدالودود سے 60ہزار وفون، گئو شالہ روڈ کے قریب رکشہ سوار ڈاکو شہری فہیم سے اڑھائی لاکھ چھین کر تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے، 248ر۔ب کے ناصر کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 62ج ب کے عبدالرئوف کی دکان سے بھاری مالیت کا کریانہ کا سامان چوری، 237گ ب کے سلیم کے ڈیرہ سے سوا لاکھ کی کھاد چوری، 234گ ب کے محمد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 380گ ب کے مظہر سے 23ہزار، 657گ ب کے اکرم خان کے رقبہ سے سامان چوری، 266ر۔ب کے قاسم سے 80ہزار وفون، 150گ ب کے یعقوب کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے افضال، سبزی منڈی غلام محمد آباد سے رمضان ، کلیم شہید پارک سے اکرم، گٹ والا پارک سے سہیل،74ج ب کے ناصر، 119گ ب کے طار ق محمود اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں