ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،آج پھر52وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 52 سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ موٹرسائیکل چوروں نے متعدد شہریوں کو پیدل کر دیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین لڑکیوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹائون کے رہائشی اعجاز احمد کی بیٹی (س) گھر سے سودا سلف خریدنے گئی واپس نہ آئی، منصورآباد کے خرم شہزاد کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم اور ماموں کانجن کے علاقہ 554 گ ب کے وقاص کی ہمشیرہ (گ) کو ملزمان محمد حسین وغیرہ نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ فیصل ہسپتال کے قریب راقب سے 80ہزار روپے’ فون’ فیضان مدینہ کے قریب جنید کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر فون’ دائود چوک کے قریب اسامہ سے 50ہزار’ فون’ مدینہ ٹائون کے احسن کی گھریلو ملازمہ 9تولے زیورات’ 20لاکھ لے اُڑی’ فیصل گارڈن کے عمران رشید کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ غازی آباد کے زاہد جاوید سے 50ہزار’ لیپ ٹاپ’ فون’ 196 رب کے شاہد کے گودام سے سامان چوری’ 73ج ب کے وسیم کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ 70ج ب کے یٰسین کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ 275 ج ب کے آصف سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ فون’ ناولٹی پل کے قریب ضیاء الرحمن سے 1لاکھ’ فون’ پیراڈائز ویلی میں شاہ زیب کے زیرتعمیر مکان سے سامان چوری’ 225رب کے مزمل اکبر کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ چمن زار کالونی کے ہارون سے نقدی’ فون’ بٹالہ کالونی شوکت چوک کے جاوید اقبال سے جھپٹا مار کر فون’ پیپلزکالونی نمبر2 کے مکرم سے نقدی’ فون’ 263رب کے مقصود کے گھر کے باہر سے ریڑھا چوری’ نڑوالا بنگلہ کے قریب عبدالحمید سے 10ہزار’ فون’ 296 رب کے عارف سے 56ہزار’ فون’ پرتاب نگر کے ریاض سے 20ہزار’ فون’ 111 گ ب کے ذیشان سے نقدی’ فون’ 648گ ب کے جاوید سے 61ہزار’ فون’ 533 گ ب کے شاہ زیب سے کار چھین لی گئی’ 656 گ ب کے شاہ نواز سے نقدی’ فون’ لنڈیانوالہ کے قریب احسان الحق سے نقدی’ فون’ 35گ ب کے شہزاد سے 20ہزار’ فون’ 282گ ب کے اشتیاق سے 96ہزار’ فون چھین لیا’ مکوآنہ کے قریب رمضان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 409گ ب کے ساجد کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات’ نقدی چوری’ 615گ ب کے قاری غلام شبیر کے گھر سے 12لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 596گ ب کے منور حسین سے نقدی’ فون’ 508گ ب کے افضل سے نقدی’ فون’ 389گ ب کے عبداﷲ کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 172گ ب کے فرقان کی حویلی سے مویشی چوری’ 193 گ ب کے عدنان سے 10ہزار’ فون’ 483گ ب کے ابرار کے گھر سے لاکھوں کی بکریاں چور لے اُڑے’ دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں مدینہ پارک کے عمر فاروق’ منصورآباد کے سجاد’ 203رب کے یوسف علی’ امام بارگاہ چوک ڈی ٹائپ کالونی سے حسن رضا’ علوی پارک جڑانوالہ سے عاصم’ 39گ ب کے نصیر احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں