ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر راہ گیروں سے مال و زر چھین لیا اور فرار ہوگئے

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر راہ گیروںسے مال وزر چھین لیاجبکہ چوروں نے موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر423ج ب کے محمد ناصرسے ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل نمبر5239ایف ڈی او اور ہزار وں روپے نقدی ۔ چک نمبر437ج ب کے المان خان سے موٹر سائیکل ۔چک نمبر 424 ج ب کے شہباز مسیح وغیرہ سے موٹر سائیکل رکشہ پر سوارجاتے ہوئے ڈاکوئوں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے40ہزارروپے نقدی وقیمتی طلائی بالیاں چک نمبر163گ ب کے محمد شاہد سے ٹوبہ روڈ پر ڈاکوئوں نے روک کر7ہزارروپے نقدی اورقیمتی طلائی ٹاپس چھین لیے۔چک نمبر424ج ب کے محمد اکرام کی موٹر سائیکل چوروں نے اس کی حویلی سے۔چک نمبر91ج ب کے صائم مشتاق کی موٹر سائیکل نمبر6891ایف ڈی وائی گھر کے باہر سے۔ عبداللہ پور کالونی کے کاشف کی موٹر سائیکل 507ایل ای کیواس کے گھر کے باہرسے ۔ چک نمبر426ج ب کے محمد حسین کی موٹر سائیکل نمبر 9322اے ایف یو چک نمبر427ج ب جنازہ گاہ کے باہرسے چوری کر لیں اور فرارہو گئے۔چک نمبر99ج ب کے محمدسرورکے بیٹے کی شادی کے موقع پر نامعلوم چور نے میرج ہال میں جیب سے1لاکھ50ہزارروپے چوری کر لئے۔ چک نمبر363ج ب شفیق کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو کر35ہزارروپے نقدی ودیگر سامان پارچات وغیرہ چوری کر کے فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع صدروتھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں