ڈاکوؤں کی 65مقامات پر لوٹ مار،مزاحمت پر ڈاکٹر سمیت4افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوںاور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید61مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر چار لڑکیوں اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھاروڈ کے علاقہ ستارہ سپنا سٹی کے ہارون کی بیٹی(ف) کو نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ دھنولہ کی بشیراں بی بی کی بیٹی (ف) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ 378گ ب کے جعفر حسین کی بیٹی (ح) کو ملزمان اعظم وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 102ر۔ب کے ناصر محمود کی اہلیہ (ب) کو دو بیٹیوں سمیت اغواء کر لیا، صدر کے علاقہ احمد آباد کے رہائشی عباس کا بیٹا عبدالوہاب اور تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ66ج ب کی آمنہ بی بی کا نوکر مزمل گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ لاری اڈا کے قریب عارف خان سے نقدی وفون، منٹگمری بازار کے قریب شیخ وقاص سے فون، بانو بازار میں امداد علی کی دکان سے قیمتی فون’ نقدی چوری، جھنگ بازار کے قریب واحد علی سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب خوشی محمد سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، غازی آباد نمبر2 کے ناصر اقبال کی دکان سے سامان چوری، 195ر۔ب کے قریب چرواہے صابر علی سے لاکھوں روپے مالیت کی 22بکریاں چھین لی گئیں، 165گ ب کے طارق محمود سے12ہزار و فون، مسلم ٹائون ابو بکر بلاک کے اشفاق کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات’ نقدی، قیمتی سامان چور لے اڑے’ خضریٰ مسجد موڑ کے قریب تنویر شوکت سے 1لاکھ اسی ہزار روپے، طلائی انگوٹھی، ڈوگر بستی کے ساجد سے سوا لاکھ روپے’ طلائی انگوٹھی، سعید کالونی کے شفاقت علی کے گھر کے تالے توڑ کر 12تولے زیورات، اڑھائی لاکھ روپے’ سامان چوری، کشمیر پل انڈر پاس کے قریب حارث سے 12ہزار وفون، 204چک روڈ پر عمران سے لیپ ٹاپ’ نقدی وفون، 6ج ب کے فیصل سے نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر شمس الحسن کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، غفاری ٹائون کی آسیہ بی بی کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، غفاری ٹائون کی شمائلہ افضل کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ، سامان چوری، 215ر۔ب کے عارف علی کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے، 263ر۔ب کے عابد سلیم سے 42ہزار وفون، 86ج ب کے عابد حسین کی حویلی سے 2بکرے، 258ر۔ب کے ناصر جاوید کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 274ج ب کے سرفراز کی ڈھاری سے لاکھوں کے مویشی چوری، 80ج ب کے وقاص سے نقدی وفون، 273ج ب کے صدام سے 7لاکھ کے زیورات’ نقدی چھین لی، 84ج ب کے انوار الحق سے نقدی وفون، 230ر۔ب کے سعید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، نثار کالونی کے قریب زاہد سے 4ہزار وفون چھین لیا، سہیل آباد کی آسیہ بی بی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے’ ڈی ٹائپ کالونی کے قریب مظفر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 128گ ب کے اکرم سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، جڑانوالہ کے علاقہ اذان سٹی کے قریب احسن ساہی سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 29گ ب کے عابد رشید کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 272گ ب کے مصطفی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 277گ ب کے قریب اویس سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 585گ ب کے عباس علی سے55ہزار وفون، 624گ ب کے صہیب کی حویلی سے لاکھوں کے بیل چوری، 564گ ب کے فہیم سے نقدی وفون، 56ر۔ب کے مزمل حسین کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے، 210ر۔ب کے قریب امتیاز سے 14ہزار وفون، 216ر۔ب کے مختار حسین سے8ہزار و فون، طیبہ ٹائون تاندلیانوالہ کی ماریہ بی بی کا گھر لوٹ لیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے قریب طیب رسول سے جھپٹا مار کر فون، 471گ ب کے مدثر علی سے نقدی وفون اور دیگر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی گئی۔ علاوہ ازیں گوبند پورہ کے بلال انیس، کوکیانوالہ روڈ سے ریاض احمد، منصور آباد کے علی اکبر، ڈی گرائونڈ سے انوار حسین، پیپلز کالونی نمبر1کے عامر حسین، الفتح پلازہ سے طاہر احمد، گلی شاہ دربار سے نعمت اللہ، اویس نگر کے احمد رضا، اسماعیل آباد کے جواد احمد، 29گ ب کے عامر جمیل، 228گ ب کے رانا نوشیر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کو پکڑنے میں ناکام، شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکٹر سمیت 4افراد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا،مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس ڈاکوئوں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیل کے مطابق آج صبح خیابان کالونی کا رہائشی37سالہ ڈاکٹرعدنان ولد اقبال جڑانوالہ سے کار پر واپس آ رہا تھا کہ جب وہ بنگیوالا پل کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوئوں نے رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے کار بھگا دی۔ جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی ، گولیاں ڈاکٹر عدنان کے کندھے پر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا ، تھانہ ساندل بار کے علاقہ نڑ والا بنگلہ کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے شہری مظفر اقبال سے 3لاکھ چھین کر مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا،تھانہ سمن آباد کے علاقہ گلشن رفیق کالونی کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر عبدالرحمن ولد نثار احمد اور اڈا ورکشاپ کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے مدینہ ٹائون کے رہائشی عرفان ولد اقبال کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کردیا، زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس اتھرے ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں