ڈاکوئوں نے ”ات” مچا دی۔ آج پھر 77مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 77 وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں ورکشے چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے چار نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق محلہ صادق آباد کے ثاقب کا کزن حمزہ گھر سے مدرسہ گیا واپس نہ آیا’ چک جھمرہ کے علاقہ کی عزیز فاطمہ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا عامر عباس گھر سے گیا’ ساہیانوالہ کے علاقہ 147 رب کے صداقت کا بیٹا حمزہ گھر سے کام پر گیا’ بلوچنی کے علاقہ 91 رب کے آصف کا بھانجا علی گھر سے کھیلنے نکلا واپس نہ آیا۔ جبکہ ریاض شاہد چوک کے قریب غلام مصطفی سے جھپٹا مار کر فون’ بھوآنہ بازار میں رانا حنان سے 75ہزار’ کلائی گھڑی’ سیف آباد کے خالد سے 12ہزار روپے’ فون’ جمیل پارک کے حسن رضا سے 5ہزار روپے’ فون’ لطیف پارک کے قریب نعمان سے 18ہزار روپے’ فون’ فیض آباد کے قریب اویس سے 15ہزار روپے’ فون’ راجے والا کے سہیل سے نقدی’ فون’ طارق روڈ پر محبوب حسین سے 20ہزار’ سدھوپورہ کے اکرم سے 38ہزار وفون’ چھوٹی ڈی گرائونڈ کے قریب ظہور احمد سے جھپٹا مار کر فون’ ڈی گرائونڈ کے قریب بلال سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ کلائی گھڑی چھین لی’ گھونہ روڈ پر حسن سے 7ہزار’ فون’ بھائی والا روڈ پر ناصرہ نامی خاتون سے جھپٹا مار کر پرس’ 102 رب کے حمزہ سے نقدی’ فون’ 115 ج ب کے طاہر اقبال سے 15ہزار وفون’ 189 رب کے علی چاند سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 194 رب کے قریب آصف سے 2لاکھ’ بولیدی جھگی کے قریب آصف سے جھپٹا ما رکر فون’ گرین ٹائون کے طلحہ سے موٹرسائیکل’ گلستان کالونی کے قریب شاہ زیب سے 23ہزار وفون’ چونا بھٹیاں کے قریب جھپٹا مار کر عمر سے فون’ امین ٹائون کے عظیم سے نقدی’ فون’ رمضان آباد میں امجد علی کی دکان لوٹ لی’ 67 ج ب کے عثمان سے 47ہزار روپے’ فون’ سدھار کے قریب حسیب احمد سے موٹرسائیکل’ ڈھینگا پھاٹک کے قریب شہروز سے 35ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے اسلم سے ایک لاکھ 80ہزار روپے’ فون لوٹ لیا’ ستارہ مال کے قریب ارشد سے 18ہزار روپے’ فون’ فیکٹری ایریا کے عمران سے 22ہزار روپے’ فون’ سرفراز کالونی کے عمران کے گھر کا صفایا کر دیا’ 29 ج ب کے سلیم سے 13ہزار’ فون’ سندھو ٹائون کے ابراہیم سے نقدی’ فون’ 243 رب کے شاہد فرید کے رکشہ سے 7 لاکھ 50ہزار ہتھیا لئے’ 247 رب کے ذوالقرنین سے 2لاکھ کے مویشی’ 242 رب کے افتخار علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 249 رب کے اسد مجید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ہمایوں ٹائون کے قریب عثمان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر شاہد سے 77ہزار’ فون’ 108 گ ب کے عاطف سے 60ہزار وفون’ محمد محسن سے نقدی’ فون چھین لیا’ 107 گ ب کے عارف سے 80ہزار روپے’ 57 گ ب کے شاہد فاروق سے 39ہزار وفون’ 102 گ ب میں عابد حسین کا گھر لوٹ لیا’ 582 گ ب کے وقار سے 5ہزار’ فون’ 644 گ ب کے کاشف سے 23ہزار’ فون’ 559 گ ب کے فرخ اقبال سے نقدی’ فون’ 103 گ ب کے غلام حیدر سے 40ہزار روپے’ فون’ 194 رب کے سلیمان سے 20ہزار’ فون’ 194 رب کے ثوبیہ بی بی سے 25ہزار چوری’ 60 رب کے اسامہ صفدر سے نقدی’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے واصف علی سے جھپٹا مار کر فون’ پنڈی شیخ موسیٰ کے مقبول احمد سے 15ہزار روپے’ 51 گ ب کے پطرس کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے۔ دیگر وارداتوں کے دوران بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے فیضان’ سول ہسپتال سے زاہد’ کچہری بازار سے حسیب رضا’ وکیلاں والی گلی سے نوید شہزاد’ لکڑمنڈی سے مزمل حسین’ رشیدآباد کے نوید’ افغان آباد سے قاسم’ 6 ج ب کے علی رضا’ بھائی والا کے عبدالجبار’ جھمرہ سٹی کے حنیف’ جھمرہ سے آصف’ گرین ٹائون کے عامر شہزاد’ 203 رب کے امجد علی’ کوہ نور پلازہ سے انیس الرحمن’ سبزی منڈی سے ثاقب علی’ جنرل ہسپتال سمن آباد سے مزمل حسین’ 51 ج ب کے اعجاز محمود’ ڈی ٹائپ کالونی کے سید مکرم’ جڑانوالہ روڈ پر فرحان’ 215 رب کے عابد یعقوب’ 263 رب کے عرفان’ ناظم آباد کے حافظ عمیر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں