گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے میاں بیوی سمیت تین افرادسے مال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر280ج ب کامحمد اعظم اپنی موٹر سائیکل پر سوار گھر کی جانب جا رہاتھاکہ چک نمبر279ج ب کے قریب اس کو موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے موٹر سائیکل،دس ہزارروپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا۔علاوہ ازیں گڑھ محلہ کامحمد جمشید اپنی اہلیہ فریدہ امجد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارتحصیل آفس روڈ پر جا رہا تھاکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ان سے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی دو عدد موبائل چھین لئے اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہوگئے وارداتوں کی اطلاع تھانہ نواں لاہور وسٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔




