ڈاکوئوں نے سکوٹی سوار خاتون سے پرس چھین لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلح ڈاکوئوں کا گروہ شہر کے پوش علاقہ ڈی گرائونڈ میں دن دیہاڑے سکوٹی سوار خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پیپلزکالونی کی رہائشی عائشہ کرن سکوٹی پر بچوں کو سکول سے لیکر واپس آ رہی تھی کہ جب وہ ڈی گرائوڈ کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے پرس چھین کر فرار ہو گئے جس میں 20 ہزار روپے نقدی’ قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان تھا۔ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکو فرار ہو چکے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں