راولپنڈی (بیوروچیف) راولپنڈی میں واہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں کی پولیس پر فائرنگ،کانسٹیبل سید سجاد شہید’ فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھا,پولیس ٹیمیں ڈاکوں کے تعاقب اور سرچنگ میں مصروف ہے’ اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے، صدر واہ کے علاقہ میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔




