ڈی جی خان (نامہ نگار)پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق تھانہ سخی سرور کی حدود میں موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران عوام نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا، ڈاکوئوں نے واپس آ کر عوام پر فائرنگ کی اور اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے۔




