فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 31 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیا’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ 137 رب کے اختر کی بیٹی (الف) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ ڈجکوٹ کی رخسانہ بی بی کی شادی شدہ بیٹی (الف) کو غلام صابر نے سبز باغ دکھا کر اغواء کر لیا’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 205 رب کے محمد اسلام کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ غلام محمد آباد کے علاقہ ڈائیوو روڈ پر 5پلیاں کے قریب ڈاکوئوں نے بنک سے رقم نکلوا کر آنے والے شہری اشفاق سے 2لاکھ’ فون چھین لیا’ جھنگ بازار کے علاقہ فرید ٹائون کے علی کے گھر سے سولر پلیٹس اور پنکھے اتار کر لے گئے’ کشمیر روڈ پر صہیب سے 45ہزار’ فون چھین لیا’ ساہیانوالہ کے ندیم کی شاپ کے تالے توڑ کر آرٹیفیشل جیولری اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ ہجویری ٹائون کے امین سے نقدی’ فون’ 204 چک کے آصف علی کے میٹر سے تاریں چوری’ رسول پارک کے قریب عبدالرحمن کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 228رب کے نوشیر کی دکان کے تالے تور کر سامان چوری’ کینال روڈ پر منظور سے 25ہزار وفون چھین لیا’ مظفر کالونی کے سرفراز کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا قیمتی سامان چوری’ عیدگاہ چوک جڑانوالہ کے قریب فرقان سے 4ہزار’ فون’ منان ٹائون کے مدثر سے نقدی’ فون چھین لیا’ ڈھینگا پھاٹک کے قریب خالق کے فارم ہائوس سے قیمتی سامان چور لے اُڑے’ ائیرپورٹ کے علاقہ سیم نالہ کے قریب بشیر سے 68ہزار’ فون چھین لیا’ 251 رب کے ناصر کی دکان سے کپڑے چوری’ 235 رب کے نعمان کے گھر سے نقدی وقیمتی سامان چور لے اُڑے’ سمندری روڈ پر عابد رضا کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 113 گ ب کے آصف کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور سامان چوری’ 399 گ ب کے ناصر علی کے ڈیرہ سے لال پمپ چوری’ 509 گ ب کے اسلم کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا’ 444 گ ب کے نصیر احمد سے ایک لاکھ’ فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں منصورآباد کے طاہر’ ملت ٹائون کے اسد’ کوہ نور چوک کے قریب عثمان علی’ گلشن رفیق کے زاہد’ مصطفی آباد کے برخوردار’ اشرف آباد کے یاسر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




