ڈاکو بے قابو،آج پھر55مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 55وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو خواتین کو اغواء کر لیا۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے علاقہ محلہ فتح آباد کے سعید کی اہلیہ(س) کو کم سن بیٹی (ع) سمیت نامعلوم ملزمان اور منصور آباد کے غلام مصطفی کی اہلیہ (ی) کو ملزمان عثمان وغیرہ نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ستیانہ کے علاقہ493گ ب کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے ڈلیوری بوائے سے پیزا، بوتل اور نقدی چھین لی’امین پور بازار کے قریب اکبرعلی سے جھپٹا مار کر فون، دھوبی گھاٹ کے قریب سراج سے جھپٹا مار کر فون، 219ر۔ب کے مجاہد سے40ہزار وفون، جلوی مارکیٹ کے سلمان سے نقدی وفون، سعید کالونی کے بہادر علی سے ڈیڑھ لاکھ، چھوٹی ڈی گرائونڈ کے قریب شان سے جھپٹا مار کر فون، گلستان کالونی میں شہر یار سے 20ہزار وفون، تاج کالونی کے ابرار کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چھین لی، 145ر۔ب کے ظہیر عباس کی حویلی سے مویشی چوری، ڈجکوٹ روڈ پر رفیق سے جھپٹا مار کر 50ہزار سے بھرا بیگ چھین لیا، سمندری روڈ صوفی برکت دربار کے قریب نسیم سے 65ہزار وفون، مکہ سٹی کے قریب شکیل سے نقدی وفون، 228ر۔ب کے عبدالستار سے25ہزار وفون، 72ج ب کے انور علی کے ڈیرے سے دو بھینس چوری، 238ر۔ب کے عمران مسیح کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، جڑانوالہ کے مظہر سے23ہزار وفون، 58گ ب کے عاقب سے 25ہزار وفون، 629گ ب کے اسلم سے موٹر سائیکل وفون چھین لیا، 631گ ب کے طارق سے 53ہزار وفون، 459گ ب کے فیصل سے44ہزار و فون، 89گ ب کے رمضان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 77گ ب کے زاہد سے موٹرسائیکل چھین لی، 433گ ب کے طارق سے 5ہزار وفون، 74گ ب کے ثمران سے 8ہزار وفون، 274گ ب کے ممتاز کے گودام سے سامان چوری، 272گ ب کے جاوید اقبال کا گھر لوٹ لیا گیا، 266ر۔ب کے زبیر خالد کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان لوٹ لیا، مکوآنہ کی زینب بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 69ر۔ب کے آصف سے نقدی وفون، 412گ ب کے مشتاق کے گھر سے سامان چوری، 604گ ب کے شہزاد سے نقدی وفون، 597گ ب کے ممتاز کی دکان لوٹ لی، 500گ ب کے مبشر سے نقدی وفون، قاسم بازار سمندری کے صدیق سے اڑھائی لاکھ، 195گ ب کے فوجی اقبال کی حویلی سے مویشی چور لے اڑے، دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے اظہر، سول ہسپتال سے بشیر احمد، چنیوٹ بازار سے عدنان، ضلع کچہری سے جاوید، لیاقت آباد کے ارسلان، شہباز ٹائون کے دائود، گلبرگ کے زاہد، گلشن رحیم کے حیدر، 229ر۔ب کے لیاقت علی، 261کے غلام مصطفی، کچہری بازار پلازہ سے زبیر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں