فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 57 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ چوروں نے متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی’ آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری خوف وہراس میں مبتلا۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی میں مریض کی تیمارداری کیلئے آنے والے اشرف سے 40ہزار’ فون’ چناب چوک کے قریب شہباز علی سے 50ہزار’ فون’ امین پور بازار کے قریب عامر حسین سے 15ہزار’ فون’ زرعی یونیورسٹی کے قریب باقر سے 25ہزار’ فون’ اقبال ٹائون کے ظفر اقبال سے 70ہزار’ لائسنسی پسٹل’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب مہتاب رشید سے نقدی’ فون’ تلیانوالہ روڈ پر احمد سے 10ہزار’ فون چھین لیے’ 247 رب کے قریب علی اکبر سے نقدی’ فون’ سمندری روڈ چناب گارڈن کے قریب نوید سے 25ہزار’ فون’ جھنگ روڈ چلڈرن ہسپتال کے قریب مامون نور سے 64ہزار’ فون’ 275ج ب کے عبدالرزاق سے 50ہزار’ فون’ 273رب کے منیر احمد سے 40ہزار’ فون’ 80 گ ب کے شکیل سے 70ہزار’ فون’ 62 ج ب کے ارشد سے 20ہزار’ فون’ جڑانوالہ روڈ سیم نہر کے قریب وسیم سے 55ہزار’ فون’ ملت ٹائون گرڈ گرڈ اسٹیشن کے قریب حسنین سے 11ہزار’ 289 رب کے سمیع اﷲ سے 20ہزار’ فون’ 270رب کے صوبہ خان سے 78ہزار’ فون’ کینال روڈ پر سجاد سے 15ہزار’ فون’ مدینہ ٹائون کے قریب امداد حسین سے نقدی’ فون’ پیپلزکالونی کے وقار سے نقدی’ فون’ غلام محمد آباد کے رجب علی سے 25ہزار’ فون اور دیگر وارداتوں میں خلیل سے 12ہزار’ فون’ عثمان سے فون’ احسان سے 15ہزار’ فون’ نعیم سے نقدی’ فون’ شہزاد سے جھپٹا مار کر فون’ کاشف سے 10ہزار’ فون’ گلستان کالونی کے وہاب سے 17ہزار وفون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے صلاح الدین سے 27ہزار’ فون’ ارحم علی سے نقدی’ فون’ عدنان مسیح سے نقدی’ فون’ گڑھ کے علاقہ میں رضوان سے نقدی’ فون’ علی رضا کی دکان سے کپڑے چوری، موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ پر محمد بن ریاض سے نقدی وفون، سیف آباد کے شہزاد سے نقدی’ طلائی انگوٹھی چھین لی، گلستان کالونی کے قریب محمد سراج کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا’ عزیز فاطمہ ہسپتال کے قریب محمد ثاقب سے لیپ ٹاپ وغیرہ، 381گ ب کے محمد صغیر سے موٹر سائیکل وفون، 553گ ب کے مقبول سے نقدی وفون، 508گ ب کے محمد نذیر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، مدینہ ٹائون میں عثمان سے43ہزار و فون، کوہ نور سٹی کے قریب عدنان سے جھپٹا مار کرفون، نعمت کالونی نمبر2کے قریب عارف سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون سوساں روڈ پر ثمینہ سے جھپٹا مار کر پرس، 67ج ب کے سلیم سے10ہزار وفون، 256ر۔ب کے نوشیر کے ڈیرہ سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سیف آباد کے دلشاد شکور’ جھنگ روڈ سے علی رضا’ پٹھان والا کے منصور سبحانی’ جناح کالونی سے انیس’ باغ والی آبادی سے مدثر حسین’ پیپلزکالونی کے نوید’ ستیانہ روڈ پر محمد علی’ مدینہ ٹائون کے اکرم’ کوہ نور سٹی کے نعیم الرحمن’ سوساں روڈ پر انتظار حسین’ قصبہ تاندلیانوالہ کے اکبر’ 605 گ ب کے علی’ گڑھ کے وقاص’ گلستان کالونی سے علی حسین، بولیدی جھگی کے عالم شہزاد، سوساں روڈ سے ارسلان ، سمن آباد کے عدنان حمید،243ر۔ب کے سرور، الفیاض کالونی کے عبدالغفار، پیپلز کالونی بابر چوک سے شکیل، جڑانوالہ روڈ سے احسن، 229ر۔ب کے علی رضا، مکوآنہ کے نادر حسین،372گ ب کے عبدالوحید ‘ بولیدی جھگی سے نوید اقبال، مدینہ پارک کے ریحان، کوہ نور چوک سے علی، ایف ڈی اے سٹی سے سلیمان علی، پیپلز ٹائون کے نذر اقبال، 243ر۔ب کے رضوان الحق اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




