فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میںڈاکو راج، آج پھر مزید57مقامات پر وارادتیں کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے،متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو اور10خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ کے رہائشی عظیم کی ہمشیرہ(ص) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ ظفر کالونی کے وقار کی اہلیہ(ک) کو نامعلوم، سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کی فرزانہ کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی کے شاہد کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ نذیر کالونی کے بشارت علی کی بیٹی(ص) کو نامعلوم، سمن آباد کے علاقہ222ر۔ب کے شفقت حسین کی اہلیہ(م)، بچیانہ کے علاقہ656گ ب کی رفعت بی بی کی بیٹی(ش)، کھرڑیانوالہ کے علاقہ229ر۔ب کی نسیم کی بیٹی (ب)، کھرڑیانوالہ کے علاقہ211ر۔ب کے لیاقت علی کی بھتیجی (ت)، تاندلیانوالہ کے علاقہ452گ ب کے آصف کی ہمشیرہ (ش) کو اغواء اور بلوچنی کے علاقہ 72ر۔ب میں منور مسیح کی بیٹی(م) کو گھر میں اکیلا پا کر اوباش ملزم سلمان نے بے آبرو کر دیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کچہری چوک کے قریب عثمان علی سے7ہزار و فون، شہباز گارڈن کے قریب فیصل ریاض سے20ہزار وفون، غلام محمد آباد شاہین چوک کے قریب حفیظ سے 35ہزار و فون، جمیل ٹائون کے عابد سے60ہزار اور کیمرہ چھین لیا، ملوائیانوالہ کے ناصر کی دکان سے سامان چوری، گلزار کالونی کے عبدالقیوم سے5ہزار وفون، صدیق اکبر ٹائون کے اصغر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان چوری، 53ج ب کی رضیہ بی بی کے گھر کا صفایا اور جاتے ہوئے موٹر سائیکل بھی لے گئے، ڈائیوو روڈ پر لیاقت محمود سے نقدی و فون، تاج کالونی کی زہرہ بی بی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، رسول نگر کے رضا حسین سے نقدی وفون، فتح آباد کے قریب ملک قمر سے جھپٹا مار کر فون، ریلوے کالونی کے قریب الماس سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ ستیانہ روڈ جھال گلی نمبر5کے قریب فریاد سے 83ہزار وفون، طلائی چین چھین لی’ جھنگ روڈ پیر بخش پولٹری فارم کے قریب عمران کے ڈیرہ سے سامان چوری، ملاں پور کے شبیر حسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری، 73ج ب کے سفیان سے 35ہزار’ فون، 61ج ب کی کلثوم بی بی کے گھر سے سامان چوری، سمندری روڈ پر حمزہ علی سے جھپٹا مار کر فون، 243ر۔ب کے عمران سے نقدی وفون، 75گ ب کے غلام عباس کی دکان سے 15بوریاں چاول چوری، جڑانوالہ روڈ پر لعل بادشاہ سے نقدی و فون، نیاموآنہ کے قریب سلمان سے ڈیڑھ لاکھ، فون چھین لیا، سمن آباد کے قریب امیر احمد سے2لاکھ روپے فون چھین لیا، پل کاہنہ کے قریب سلیم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، ضیاء کالونی کے عمران سے نقدی وفون، محلہ شمس پورہ کے شفیق سے 10ہزار وفون، 352گ ب کے ہمایوں سے 50ہزار وفون، 70گ ب کے صدی احمد سے 50ہزار وفون، 123گ ب کے عبدالکبیر سے 50ہزار و فون،39گ ب میںشاہد منیر کا گھر لوٹ لیا گیا، 655گ ب کے نذیر احمد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 656گ ب کے مستنصر حسین سے سوا لاکھ وفون، 61ر۔ب کے جاوید علی سے ڈیڑھ لاکھ، طلائی زیورات چھین لیے، تاندلیانوالہ قائداعظم روڈ پر اعجاز احمد سے2لاکھ رو پے و فون، مبارک پورہ کے نور شاکر کے گھر سے60ہزار وفون، ممتاز آباد کے عبدالرشید کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان چوری، 419گ ب کے حاجی زبیر کے ڈیرہ سے بکرے، کچہری چوک تاندلیانوالہ کے شاہد اقبال سے85ہزار و فون، پنڈی شیخ موسیٰ کے عقیل شاہ سے نقدی وفون، 463گ ب بھٹہ سٹاپ کے قریب ابوبکر سے 35ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی، دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا ، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے ، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ علاوہ ازیں گلستان کالونی سے محمد جمیل، غوثیہ چوک کے ابو بکر، لطیف چوک کے شہباز، جلال ٹائون کے منور حسین، کوکیانوالہ کے احسن علی، نعمت کالونی کے ساجد کمال، مدینہ ٹائون کے عمر حیات، 30ج ب کے رانا وسیم، سول ہسپتال جڑانوالہ سے ندیم، جڑانوالہ مین بازار سے عمر فاروق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔




