فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘ آج پھر مزید درجنوں وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں ناکام ۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال کے باہر بلال سے موٹر سائیکل، سوساں روڈ پر عبدالجبار سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، نثار کالونی کے شہزاد کی شاپ سے بھاری مالیت کا سامان، نصیر آباد میں محمد حسن کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان لوٹ لیا، سبزی منڈی غلام محمد آباد کے سرور کے گھر سے قیمتی جانور پرندے چوری، 202ر۔ب کے شاہد سے نقدی وفون، ڈی گرائونڈ کے قریب محمد علی سے65ہزار وفون، منصور آباد نصراللہ چوک کے قریب یوسف سے27ہزار و فون، ڈائیوو روڈ پر شاہد سے 1لاکھ، 103ج ب کے مبارک کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 189ر۔ب کے قریب اصغر علی سے جھپٹا مار کر فون، مدنی چوک سمن آباد کے فیصل سے30ہزار وفون، پریمیئر قبرستان روڈ پر بلال سے 8ہزار وفون چھین لیا، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے باہر عبداللہ سے 25ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ قبرستان موڑ پر بلاول سے قیمتی فون، 209ر۔ب کے نصیر سے 30ہزار وفون، کریم گارڈن کی یاسمین کے بیٹے سے موٹر سائیکل چھین لی، 66ج ب کی ریحانہ کے گھر سے 4تولے زیورات’ نقدی، 242ج ب کے وجاہت سے 60ہزار وفون، محمد آباد کے عامر سے 40ہزار وفون، جڑانوالہ سے فہد سے نقدی وفون، ڈیفنس ویو کالونی کے رضوان سے لیپ ٹاپ، واٹر ورکس جڑانوالہ کے قریب قمر حسین سے جھپٹا مار کر فون، 266ر۔ب کے علی عثمان سے 40ہزار وفون، 74ر۔ب کے نوید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 61ر۔ب کے ذوالفقار کے گودام سے لاکھوں کا کپڑا وسامان چوری، 411گ ب کے بلال سے نقد ی وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے فخر عباس سے نقدی وفون، ٹھٹھہ ڈھول کا کے شہزاد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، دانش پورہ سمندری سے عدنان کی دکان سے سامان چوری،478گ ب کے شفیع سے نقدی وفون، 214گ ب کے احسان کے گھر سے سامان چوری۔ علاوہ ازیں کارخانہ بازار سے عمران، گلبرگ روڈ سے دلاور،باوا چک کے مزمل، دھنولہ کے عبادت علی، جیون سنگھ والا کے خالد، نعمت کالونی کے اسلم، رسول پارک کے بلال، یونیورسٹی آف فیصل آباد سے احمد،77ج ب کے حیدر، قصبہ ڈجکوٹ کے جاوید، لال مل چوک سے ابوبکر، 232ر۔ب کے شہزاد، دستگیر نگر کے شہروز و دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کو پکڑ نہ سکی۔




