فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید 73وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیاجبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 7خواتین اور دو لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد اے بلاک کی رہائشی خورشید بی بی کی بھانجی(ن) کو ملزمان عابد وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ8ج ب کے طلحہ کی ہمشیرہ (ک) کو نامعلوم،صدر کے علاقہ 225ر۔ب کے عبدالستار کی اہلیہ(ت) کو ملزمان ندیم وغیرہ،صدر کے علاقہ اقبال نگر کے اشاق کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ جواد ٹائون کے فریاد علی کی بیٹی (ث) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ 93گ ب کے فرمان کی بیٹی(ن) کو نامعلوم ملزمان، ماموں کانجن کے علاقہ534گ ب کے صغیر کی بیٹی(س) کو نامعلوم، سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کے ولید کے بھائی محمد حسن اور ٹھیکریوالا کے علاقہ 68ج ب کی رہائشی عاصمہ کا بھانجا علی رضا گھر سے سودا سلف لینے کیلئے نکلے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ زرعی یونیورسٹی کے قریب احمد سے قیمتی فون، جھنگ روڈ پر کامران سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، چوہڑماجرا چوک کے قریب زوار سے 50ہزار روپے’ طلائی چین چھین لی’ اچکیرہ کے قریب وسیم عباس سے 75ہزار وفون، باغ والی آبادی کے قریب کامران کی شاپ سے لاکھوں کی ڈرائی بیٹریاں چوری، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب ندیم سے نقدی وفون چھین لیا،حلوائیاں والا روڈ پر اویس سے7ہزار و فون، سائیانوالہ کے قریب شاہد سے20ہزار و فون، پیپلز کالونی نمبر1کے عدنان انور سے نقدی، طلائی انگوٹھی، فتح آباد کے قاسم سے 75ہزار وفون، النجف کالونی کے مظہر سے جھپٹا مار کر فون، ایکسپریس وے گٹ والا کے قریب افضل سے12ہزار چھین لیے،طارق آباد کے نوید سے نقدی و فون، تیزاب مل چوک میں رحیم گل سے نقدی وفون، بابا فرید روڈ پر افتخار سے10ہزار و فون، جڑانوالہ پنجاب کالج کے باہر علی عثمان سے7ہزار و فون، نعمت کالونی کے اکرم سے نقدی و فون، پیپلز ٹائون کے طاہر سے جھپٹا مار کر فون، 52ج ب ملاں پور کے سخاوت علی سے ٹریکٹر چھین لیا،49ج ب کے بشارت کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، رحمان پورہ کے بلال حیدر سے20ہزار و فون، 125ر۔ب کے توقیر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، سرور ساہی روڈ پر محمد علی سے10ہزار و فون، خانوآنہ کے زبیر کے گھر کے باہر سے2بکرے چوری، 215ر۔ب کے توحید احمد سے نقدی وفون، ستیانہ روڈ پر حلیمہ سعدیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، نڑ والا بنگلہ کے افتخار کی شاپ سے سامان چوری، 72ج ب کے کاشف سے4ہزار وفون، 275 ج ب کے سجاد علی سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 66ج ب کے حسنین رضا سے 1لاکھ روپے و فون، مظفر کالونی کے راشد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 245ر۔ب کے طارق سے موٹر سائیکل و فون، ستیانہ روڈ پر قمر زمان سے جھپٹا مار کر فون، بٹالہ کالونی کے عزیز احمد سے لیپ ٹاپ نقدی، گیلانی چوک کے قریب ڈلیوری بوائے علی رضا سے پیزا چھین لیا،257ر۔ب کے سرور کی حویلی سے بکرے، بھرالہ موڑ پر تنویر صدیق سے 30ہزار و فون، 77گ ب کے وسیم سے جھپٹا مار کر فون، 147گ ب کے راشد علی سے 1لاکھ روپے و فون، 216ر۔ب کے مجاہد سے28ہزار و فون،153ر۔ب کے ظہیر کی حویلی سے مویشی چوری، 409گ ب کے عابد علی سے موٹر سائیکلیں نقدی، 411گ ب کے رجب علی سے نقدی وفون، 408گ ب کے مسعود سے2لاکھ و فون،543گ ب کے شہامند کے ڈیرہ سے قیمتی بکرا چوری، گڑھ کے علاقہ اقبال کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 407گ ب کے شہباز سے نقدی و فون، 477گ ب کے آصف سے47ہزار و فون،211گ ب کی صفیہ بی بی کے گھر سے 47ہزار، بھاری مالیت کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں کے دورا ن لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے مبشر رفیق، چنیوٹ بازار سے حنیف، ضلع کچہری سے زین، امین پارک سے بابر، شہباز ٹائون کے شہباز، گرونانک پورہ کے مدثر، حسین آباد کے ارشد، ریکس سٹی سے منور اقبال، سلطان ٹائون کے الماس،158ر۔ب کے ارشد، 153ر۔ب کے امان اللہ،225ر۔ب کے طاہر مشتاق، نواز شریف پارک سے احسان، ملاں پور کے ولید، سٹی جڑانوالہ سے ظہور احمد،235گ ب کے شہزاد، 607گ ب کے رشید احمد، سمندری کے افضال سے موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




