کراچی (بیوروچیف) کراچی کے تھانہ فیروز آباد کی حدود میں طارق روڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سنار سے 4 کروڑ روپے لوٹ لیے۔ذرائع کے مطابق طارق روڈ کے قریب رات گئے سنار سے ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر ڈاکو 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ سنار بلال اپنے ملازم کے ساتھ سونا فروخت کرکے صدر صرافہ بازار سے واپس جارہا تھا۔واردات 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4ملزمان نے انجام دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے اور سنار بلال کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔




