ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میں50سالہ خاتون کی سربراہی میں ڈکیتیاں کرنے والے تین رکنی گروہ کے سرغنہ سمیت دو ارکان پکڑے گئے ۔پرانی منڈی میں نیاز چوک کے قریب واردات کے بعد ڈکیت سرغنہ خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جسے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،دوسرے ڈکیت کو196گ ب کے قریب لوگوں نے پکڑ لیاتفصیلات کے مطابق ماموں کانجن پرانی منڈی کے نیاز چوک کے قریب دو پیدل سوار مسلح ڈاکوئوں نے وسیم سکنہ494گ ب لال ترہانہ کو اپنے گائوں جاتے ہوئے روکا اور گن پوائنٹ اس سے60ہزار نقدی اے ٹی ایم کارڈ اور125موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوتے ہوئے جلد بازی میں اپنی سرغنہ عظمی نامی خاتون کو وہیں چھوڑ گئے جسے متاثرہ نوجوان نے دیگر افراد سے ملکر پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ بعد ازں پٹرول ختم ہونے پر فرار ہونے والے ڈاکوئوں نے چھینی موٹر سائیکل چک508گ ب کے قریب پھینک دی اور پیدل فرار ہو گئے جن میں سے بھی ایک کو چک196گ ب کے قریب مشکوک سمجھ کر لوگوں نے پکڑ لیاکر مریدوالا پولیس کے حوالے کردیا جن سے ایس پی صدر کی مداخلت پرماموں کانجن پولیس نے لیکر تفتیش کاعمل شروع کردیا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے پتہ چلا ہے پٹرول پمپس سے پٹرول نہ ملنے کے باعث ڈاکوئوں کو چھینی موٹر سائیکل راستہ میں پھینکنی پڑی جو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے اور واردات میں چھینی رقم اور اے ٹی ایم کارڈ بھی پکڑے ڈاکو سے برآمد کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔




