ڈاکو16سال بعد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او مدینہ ٹائون عدیل اکرم چیمہ نے شہری سے گاڑی چھیننے والے ڈاکو کو 16 سال بعد گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 15 ستمبر 2010ء کو تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ٹریٹ بیکری کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نشاط مل کے ڈرائیور محمد افضال کو یرغمال بنا کر گاڑی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ تاہم ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم اعجاز کو 16 سال بعد گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں