ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریضہ ہلاک،لواحقین سراپا احتجاج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ لاری اڈا کے قریب میاں ٹرسٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث غلط آپریشن کے باعث مریضہ جاں بحق، لواحقین کا ہسپتال کے باہر احتجاج، روڈ بلاک کر کے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی، ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر سید عتیق شاہ کی احتجاجی مظاہرین کو متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے، بتایا جاتا ہے کہ سدھار کے رہائشی عاشق کی 40سالہ اہلیہ زینب بی بی کو پیٹ میں رسولی کے آپریشن کے باعث میاں ٹرسٹ ہسپتال میں داخل کروایا ، غلط آپریشن کی وجہ سے دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، متوفیہ کے لواحقین نے ہسپتال کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کیلئے بلاک کر دی، احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی بجائے نرسز اور غلہ متعلقہ سٹاف نے آپریشن کیا جس کی وجہ سے خاتون کی موت واقع ہو گئی تاہم ایس ایچ او سول لائن نے موقع پر پہنچ کر لواحقین کو یقین دلایا کہ متعلقہ ڈاکٹرز اور اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں