فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آبادڈاکٹر حیدر علی خان کو ڈائریکٹر سرگودھا کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا۔انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آفس لائیوسٹا ک سرگودھا ڈویژ ن کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹر)ڈاکٹر نائلہ مقصود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)ڈاکٹر محمد سجاد بھٹی نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے محکمانہ منصوبہ جات اور جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے PLC ریکوری ٹرنچ-I & II، ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کیلئے وزیراعلی انٹرن شپ پروگرام، ادویات کا سٹاک، ویکسین کولڈ چین سسٹم، عیدالاضحی کے سلسلہ میں مویشی منڈیوں کے انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے سرگودھا ڈویژن کے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز لائیوسٹاک کے ساتھ محکمانہ کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور عوام کو بہتر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے آن لائن میٹنگ بھی کی۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، فیلڈ سرگرمیوں کی موثر نگرانی اور عوامی خدمات کے معیار میں بہتری کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔




