فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )قومی ہیروز کی ملک کیلئے دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان دنیا میں ایٹمی قوت ہے تو اس کے پیچھے ہمارے قومی ہیروز کی دن رات کی کاوشیں اور قربانیاں ہیں۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی و جوہری طاقت بن کر اُبھرا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے ” اتحاد اہلسنت ” کے زیر اہتمام جامعہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ میں یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ ” کیک کٹنگ تقریب ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اگر کسی شخصیت نے دفاعی طاقت کے میدان میں انقلاب برپا کیا تو وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں،28مئی 1998پاکستان نے چاغی میں پانچ ایٹمی کامیاب تجربات کئے تھے یہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیربنانے کی علامت اور خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بناتا ہے،بھارت نے 11 اور 13 مئی 1998کو پوکھران ایٹمی تجربات کئے تھے، پاکستان نے ہمیشہ طاقت کے توازن کو بیلنس اور دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔




