چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نومولود بچہ جاں کی بازی ہار گیا لواحقین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کے خلاف شدید احتجاج۔ وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نومولود بچہ دم توڑ گیا بچے کے لواحقین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج محمد شاریز اپنی بیوی کو ڈلیوری کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا جبکہ لواحقین کے مطابق لیبر روم میں ڈاکٹر نے بروقت ڈلیوری نہ کروائیں متعلقہ لیڈی ڈاکٹر نے ڈلیوری کے لیے مریض کو اٹینڈ نہ کیا لیبر روم میں موجود ٹرینی عملہ ڈلیوری کرواتا رہا لیبر روم کے عملہ نے ہمیں بتائے بغیر بچے کو نرسری منتقل کیا نرسری میں موجود ڈاکٹر نے بتایا بچے کی حالت تشویشناک ہے نومولود کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا 24گھنٹے بعد ہمارا بچہ الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیالواحقین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ ہمیں انصاف دلائیں۔




