فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید47وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لے اڑے’ متعددشہریوںکو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا ، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشی آفاق نے بتایا کہ اس کی کزن (ع) جنرل ہسپتال میں دوائی لینے گئی واپس نہ آئی’ رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کی پروین بی بی کی بیٹی (ز) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ شکیل پارک کی معافیہ بی بی کی بیٹی (ع)، دھنولہ کی مقدس بی بی کی ہمشیرہ (م) کو اوباش ملزم احسان نے شادی کا جھانسہ دیکر اغواء کر لیا، کڑی والہ کے علاقہ 229ر۔ب مکوآنہ کے تنویر کی اہلیہ (ص) کو ملزمان ایوب وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ 450گ ب کے حق نواز کی نواسی (ش) کو اوباش ملزم احسان وغیرہ، صدر کے علاقہ دانیال ٹائون کی نازیہ بی بی کی بیٹی (م) کو نامعلوم ملزمان اور 194ر۔ب کے عابد حسین کا بیٹا محمد احمد گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب اشرف سے 36ہزار، الائیڈ ہسپتال کے قریب عمران سے قیمتی فون، امین پور بازار کے علی رضا نقدی وفون، ریگل روڈ پر جمشید سے پرس چھین لیا، رشید کالونی کے غلام مرتضیٰ سے 32ہزار وفون، گلبرگ روڈ پر کاشف سے50ہزار وفون چھین لیا، 217ر۔ب کے شہباز خان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان چور لے اڑے، عیسیٰ نگر کے نثار سے30ہزار ، رسول پورہ کے خالد نواز کے گھر سے 10ہزار اور فون چوری، غلام محمد آباد کے آصف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، سلطان ٹائون کے محسن سے45ہزار وفون، عبداللہ پور چوک میںسلمان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، ڈی گرائونڈ مریم ایم کلیکشن سنٹر سے کپڑا چوری ،سمال اسٹیٹ میں عبدالرشید کے یونٹ سے ٹرانسفارمر چوری، ولید ٹائون کے قریب غلام مرتضیٰ سے 40ہزار وفون، ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب عمران نے فون چھین لیا، 165ر۔ب کے خان بابو کے دفتر سے رقبہ سے سولر پلیٹس چور لے اڑے’23ج ب کے پرویز کے رقبہ سے سولرسسٹم چوری، مظفر کالونی کے قریب یاسر حبیب سے نقدی وفون چھین لیا، رچنا ٹائون کے اکرم کے گھر سے بکرے چوری، 215ر۔ب کے عمران کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی چوری، نڑوالا روڈ کے قریب ذیشان حیدر سے 50ہزار وفون، 55ر۔ب کے وسیم کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 234ر۔ب کے جاوید اقبال کے گھر سے قیمتی سامان چوری،62گ ب کے آفتاب کے ڈیرہ سے انورٹر چوری،53گ ب کے نادر کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری،583گ ب کے ہارون سے 90ہزار و فون ،592گ ب کے احسان کے ڈیرہ سے بیٹریاں چوری، 606گ ب کے وقاص کی دکان سے سامان چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کے احسان الحق کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، گڑھ فتح شاہ کے ذاکر کی حویلی سے مویشی چوری، سمندری روڈ پر مظہر حسین سے پارسل چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے۔علاوہ ازیں سول ہسپتال سے اسلم، وکیلاں والی گلی سے آیان، غلام محمد آباد کے خورشید، فیضان مدینہ سے زوہیب علی، عمیر ٹائون کے ندیم، باوا چک کے غلام صابر، غلہ منڈی جھمرہ سے نور حسین، ہائوسنگ کالونی سمندری سے سفیان،476گ ب کے انور علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔




