ڈاکے چوریاں عام،مزید63وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید63وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے،متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر دو خواتین کو ہوس کا نشانہ اور 2لڑکیوں اور2نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق صدر کے علاقہ214ر۔ب کی سائرہ کی بیٹی (الف) کو ملزم حیدر، غلام محمد آباد کے علاقہ سلیمانیہ کالونی کے شکیل کی بیٹی (س) کو ملزم عمر نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملت ٹائون کے علاقہ دھنولہ کے شہزاد کی اہلیہ (ن)، 202ر۔ب کے مشتاق کی بیٹی(م) کو نامعلوم ملزمان، گلبرگ کے علاقہ باغ والی مسجد کے قریب شاہد کا بیٹا محسن اور روڈالہ روڈ کے علاقہ283گ ب کی ممتاز بی بی کا بیٹا مراتب علی گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ خیابان کالونی کی صفیہ ارشاد سے جھپٹا مار کر فون، جڑانوالہ روڈ پر اسد اللہ سے نقدی وفون، زبیر کالونی کے رانا عبدالقادر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان چوری، 122ج ب کے تیمور سے 50ہزار وفون، احمد آباد کے ذوالفقار علی سے 96ہزار وفون، بولیدی جھگی کے قریب ڈاکٹر اعجاز سے جھپٹا مار کر فون، محلہ نصیر آباد کے عمران سے 35ہزار وفون، سٹیم پاور کے قریب تحریم سے جھپٹا مار کر فون، 7ج ب کے مستنصر حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی قیمتی سامان لوٹ لیا، محلہ یوسف آباد کے قریب عظیم سے 4ہزار وفون، 201ر ۔ب کے محمد شمس کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، خیابان گارڈن کے ارشد کے گھر سے اے سی چوری، 121ج ب کے بابا اشفاق کی گدھا ریڑھی، 182ر۔ب کے ایاز سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 103ج ب کے کامران کے گھر سے سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر ارسل سے نقدی وفون، 64ج ب کے اصغر سے نقدی وفون، 63ج ب کے احسان الحق سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، ستیانہ روڈ چیز اپ کے قریب مبشر سے 15ہزار وفون، طلائی چین، 66ج ب کے آصف جاوید سے نقدی وفون، عباس پور کے غلام علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ڈجکوٹ روڈ پر عثمان علی سے نقدی وفون، 238گ ب کے بابر مسیح سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 240موڑ کے قریب علی حسن سے 5ہزار وفون، 39گ ب کے عمر فاروق کی حویلی سے 3بکرے، 240موڑ ٹینکی کے قریب وسیم سے 10ہزار وفون، 229 ر۔ب کے محمد عمر سے پرس چھین لیا، 58ر۔ب کے شکیل سے 56ہزار وفون چھین لیا، سول ہسپتال کے باہر حاکم خان سے 1لاکھ، چنیوٹ بازار کے قریب عرفان کی دکان سے 4لاکھ کا سوٹ چوری، شاداب موڑ پر مرتضیٰ سے 26ہزار وفون، نڑ والا چوک کے قریب خواجہ نعمان سے لیپ ٹاپ ڈیڑھ لاکھ، صابری چوک کے قریب ماجد حسین سے 41ہزار، سیم نالہ غلام محمد آباد کے قریب انجم سے20ہزار، قائم سائیں روڈ پر امجد سے 35ہزار، طلائی انگوٹھی، 216ر ۔ب پروکیانوالہ کے رضا کے ڈیرہ سے مویشی چوری، صدیق آباد کے ملک احمد سے نقدی وفون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلامیہ کالج کے باہر غلام مصطفی، بولیدی جھگی سے حنان، سرگودھا روڈ پر صغیر حسین، 202ر ۔ ب کے شعیب، گٹی کے شفیق، حسیب شہید کالونی کے علی رضا، 67ج ب کے افضل، 223ر۔ب کے امانت علی، نواز شریف پارک سے اشتیاق احمد، سوشل سیکورٹی ہسپتال سے حسنین، جوڈیشل کمپلیکس کے عقب سے اسلم، کارڈیالوجی ہسپتال سے زاہد، تحصیل کچہری سے اویس، ہزارہ ہوٹل کے باہر عبدالمجید، علی ہائوسنگ کالونی سے عثمان، کمال آباد کے ارشد، صابری چوک غلام محمدآباد کے قریب ماجد اوردیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں