ڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی اوول منتقل ہونے کا امکان

اوول (سپورٹس نیوز) ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کی تاریخی وینیو لارڈز سے میزبانی واپس لیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس پر کرکٹ حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان حالیہ لارڈز ٹیسٹ کے دوران پچ کی کارکردگی پر آئی سی سی کی جانب سے غیر اطمینان بخش ریٹنگ دی گئی، جس کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو ممکن ہے کہ 20252031 سائیکل کے تحت شیڈولڈ ڈبلیو ٹی سی فائنل کو لارڈز کے بجائے لندن کے دوسرے معروف اسٹیڈیم اوول منتقل کر دیا جائے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں