ڈجکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) ڈجکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے مطابق پولیس دو ملزمان شہزاد صدیق اور عدیل سلیم کو مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے نواں لاہور لیجایا جارہا تھا کہ راستے میں چک نمبر 259 رب کے قریب ڈاکوئوں کے 4کس موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے پولیس پر اچانک حملہ کر دیا اور دونوں زیر حراست دونوں ڈاکوئوں کو چھڑوا کر فرار ہوگئے جس پر اے ایس آئی صہیب ارشد اور ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ حق نواز نے ڈاکووں کا تعاقب کیا اور ماجھی وال کے قریب پولیس کا ڈاکوئوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ ڈاکوئوں نے راہ فرار نہ ملنے پر پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے بعد دونوں فرار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی 4ڈاکو فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی ڈاکوئوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں